18 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن نے ہڑتالی ینگ ڈاکٹروں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے دائر درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25جنوری کیلئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس اعجازالحسن نے ہڑتالی ینگ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کاعبوری حکم جاری کرنے سے انکارکردیا اورریمارکس دئیے کہ فریقین کاموقف سنے بغیر کوئی عبوری حکم جاری نہیں کیاجائے گا۔درخواست گزاراظہرصدیق نے استدعاکی تھی کہ عدالت ہڑتالی ڈاکٹروں کے لائسنس تاحکم ثانی معطل کردے۔عدالت کے روبرواٹارنی جنرل اورپی ایم ڈی سی کاکوئی نمائندہ پیش نہ ہوا۔جسٹس اعجاز الحسن نے کیس پر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔