18 جنوری ، 2013
ممبئی … آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ بھارت ہی میں ہوگا، پاکستان ٹیم کے گروپ بی کے تمام میچز ممبئی سے کٹک منتقل کردیئے گئے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ صرف 9دن رہ گئے، شیو سینا کی دھمکیوں کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم اپنے میچز اڑیسا کے شہر کٹک میں کھیلے گی۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کے ہاکی کھلاڑیوں کو تو واپس بھیج دیا گیا تھا، اب شیو سینا کی دھمکیوں کے نتیجے میں ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز بھی منتقل کردیئے گئے۔ بھارتی بورڈ نے میچز کو منتقل کرنے کیلئے مختلف ریاستوں کی انتظامیہ سے بات چیت کی لیکن اڑیسا نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ ورلڈ کپ 31 جنوری سے بھارت ہی میں کھیلا جائے گا اور بھارتی بورڈ نے مسئلہ حل کرلیا ہے، اس لئے آئی سی سی کو میچز کسی اور ملک منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔