18 جنوری ، 2013
اسلام آباد ، پنجاب اوربالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان لاہور…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب (لاہور،گوجرنوالہ ،راولپنڈی ڈویژن)بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز مری ،گلیات ،مالا کنڈ،ہزارہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں مزید ہلکی برف باری کا امکان ہے۔قلات منفی 13ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا جبکہ تربت 24 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ،لاہور میں 6، اسلام آباد اور پشاور 4 اور کوئٹہ میں منفی 11 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔