18 جنوری ، 2013
نئی دہلی … بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ نئی دہلی میں گزشتہ رات سے جاری بارش اور ژالہ باری سے درجہ حرارت مزید کم ہوگیا اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا، لوگ سردی سے بچنے کیلئے گھروں میں رہتے ہوئے گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں۔ بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں برفباری ہوئی، جس سے ٹریفک کا نظا م متاثر ہوا، پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔