پاکستان
18 جنوری ، 2013

ضمنی انتخابات :الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

ضمنی انتخابات :الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امیدوار کے لیے انتخابی اخراجات کی حد 10 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے،پولنگ اسٹیشنز کے نزدیک کیمپ لگانے پر بھی پابندی ہو گی۔ پنجاب کے ایک اور سندھ کے 6 حلقوں میں18 فروری کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ امیدواروں پر ریاستی مشینری ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین سال قید اور جرمانہ ہو گا۔

مزید خبریں :