02 جنوری ، 2012
سووا…جنگ نیوز…فجی کے فوجی حکمران فرانک بینی مراما نے ملک سے مارشل لاء ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارلحکومت سووا سے نئے سال کی آمد کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں فجی کے فوجی حکمران نے کہاکہ وہ ملک سے فوری طور پر مارشل لاء ہٹانے کا اعلان کرتے ہیں اور رواں ہفتے سے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے اقدامات پر کام شروع کر دیں گے۔ واضح رہے کہ انہوں نے اپریل 2006ء میں سول حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھالتے ہوئے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا تھا۔