Time 18 دسمبر ، 2023
پاکستان

معاشی حالات ٹھیک کرنا ہے، عوام ساتھ دیں میں سب کو سنبھال سکتا ہوں: آصف زرداری

فوٹو:@PPPBaluchistan
فوٹو:@PPPBaluchistan

سابق صدر  آصف  زرداری نےکہا ہےکہ ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنا ہے، عوام میرا ساتھ دیں میں ان سب کو سنبھال سکتا ہوں۔

 تربت میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر  آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول ملک کا مستقبل ہے، ہمیں لوگوں کو سنبھالنا ہے، آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے لیے نہیں عوام کے لیے اقتدار  میں آتی ہے، وہ پہلے بلوچستان کو بنائیں گے پھر دوسرے صوبوں کو بنائیں گے، ہم  نے ملکی معاشی حالات ٹھیک کرنا ہیں، بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہیں اور امن لانا ہے لیکن یہ سب مار دھاڑ سے نہیں بھائی چارے سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی زمین ایسی ہے حو سونا اگل سکتی ہے، بلوچستان پاکستان کو دنیا کا بڑا ملک بناسکتا ہے، بلوچستان کو اسلام آباد  نے سمجھا نہیں ہے، وہ سندھ، پنجاب  اور  خیبرپختونخوا کو بھی نہیں سمجھتا، ہم آپ کے غم سمجھتے ہیں، چاہتے ہیں باہر  بیٹھے لوگ سب اپنے گھر  واپس آئیں، ہم نے نوجوانوں کے لیے سہولیات پیدا کرنی ہیں۔

مزید خبریں :