18 جنوری ، 2013
لاہور…پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے درمیان لفظی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ بی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے دعووں کو مایوس کن قرار دیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کے وقت تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا،البتہ اب کھلاڑیوں کو این او سی نہ دے کر بی پی ایل منتظمین کے لیے ضرور مشکلات پیدا کیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا ۔2008 میں جب آسٹریلیا سمیت کئی ممالک پاکستان نہیں آئے بنگلادیشی ٹیم نے ٹور کیا ، 2012 اور 2013 میں بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی کوشش کی تاکہ وہاں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوسکے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔