20 دسمبر ، 2023
وفاقی حکومت نے سال 2024 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2024 میں کل 39 تعطیلات ہوں گی جس میں سے 16 عام تعطیلات جب کہ 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق5 فروری 2024 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان کی بھی عام تعطیل ہوگی، یکم مئی 2024 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔
10سے 12 اپریل عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی،17 سے 19جون کو عیدالاضحٰی کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 16 اور 17 جولائی کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔
14 اگست کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی، 16 ستمبر کو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عام تعطیل ہوگی۔
9 نومبر کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی، 25 دسمبر 2024 کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی۔26 دسمبر 2024 کو مسیحی ملازمین کے لیےکرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔
سال 2024 میں یکم جنوری، 11 مارچ، اور یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔
مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملےگی جب کہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔
سال 2024 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طےکی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔