18 جنوری ، 2013
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ میٹروبس منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کلچر یکسر ختم ہوجائیگا اورعوام کی عارضی تکلیف مستقل سکھ میں بدل جائیگی۔ لاہورمیں میٹروبس اتھارٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا میٹروبس پراجیکٹ پر جدید ٹرمینل ، ای ٹکٹنگ سسٹم اورخود کار برقی سیڑھیاں لگائی جائیں گی ، میٹروبس روٹ پر صفائی کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے معاہدہ طے پاچکا ہے۔ شہبازشریف کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت میٹرومنصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کررہی ہے