18 جنوری ، 2013
اسلام آباد…نیب کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب اپنے تحقیقاتی افسر کامران فیصل کی افسوسناک موت پر غمزدہ ہے، چئیرمین نیب اور افسران نے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیاہے۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب اپنے تحقیقاتی افسر کامران فیصل کی افسوسناک موت پر غمزدہ ہے،کامران فیصل کی لاش فیڈرل لاجز میں ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب اور نیب کے تمام افسران کامران فیصل کی افسوسناک وفات پر ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،اللہ کامران کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ اعلامیے کے مطابق کامران فیصل نیب میں 2006میں تعینات ہوئے اور مئی 2011تک کوئٹہ میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔کامران نے بعد میں ایف آئی اے میں ملازمت اختیار کی اور 2012میں واپس نیب میں آگئے، کامران اپنی بے وقت موت تک نیب کے ساتھ رہے۔