پاکستان
18 جنوری ، 2013

خیبر پختون خوا اسمبلی: بشیربلور کو نشان پاکستان دینے کی قرار دادمنظور

خیبر پختون خوا اسمبلی نے اے این پی کے شہید رہ نما اور سینیر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کو نشان پاکستان سے نوازنے سے متعلق قرار دادمنظور کر لی۔خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے حکومت اوربعض اپوزیشن اراکین کی جانب سے مشترکا قرار داد پیش کی۔ جس میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی کہ بشیر احمد بلور شہید کو نشان پاکستان سے نوازا جائے۔قائم مقام اسپیکر خوش دل خان نے قرار داد پر اراکین سے رائے لی۔ جس کے نیتجے میں یہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

مزید خبریں :