18 جنوری ، 2013
کوئٹہ …گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈآپریشن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوہدایت کردی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے سردار سعادت علی کی قیادت میں ہزارہ برادری کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ ٹارگیٹڈآپریشن کے حوالے سے ان ہدایات پرعملدرآمد بھی شروع کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ ہزارہ قبیلے کے جن افراد کے خلاف حکومت کی جانب سے مقدمات دائر کئے گئے تھے وہ واپس لے لئے جائیں گے، انہوں نے وفد کویقین دلایا کہ سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو31جنوری تک معاوضوں کی ادائیگی کردی جائے گی،جبکہ لواحقین کوروزگار مہیاکرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ زائرین کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں اورانہیں مزید موٴثربنایاجائے گا۔