21 دسمبر ، 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) گوہر خان نے صاف شفاف انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
عام انتخابات شفاف اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے فریقین کو ہدایات جاری کرے، ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں،ہماری جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے۔