پاکستان
25 فروری ، 2012

کراچی ڈویژن میں ریلوے ٹریک ایک گھنٹے میں بحال کر دیا جائے گا، ڈی ایس ریلوے

کراچی ڈویژن میں ریلوے ٹریک ایک گھنٹے میں بحال کر دیا جائے گا، ڈی ایس ریلوے

کراچی… ڈی ایس ریلوے کراچی ظفر اللہ کلوڑ نے جیونیوز کو بتایا کہ کراچی ڈویڑن میں چار دھماکے مختلف مقامات پر ہوئے ہیں۔۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں سے متاثر ٹریک کی مرمت کا آغاز کردیا گیا ہے اور ایک گھنٹے کے اندر کراچی ڈویژن میں ٹریک کو مرمت کردیا جائے گا۔ ظراللہ کلوڑ کا کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے معمولی نوعیت کے ہیں دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہیاور دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید خبریں :