23 دسمبر ، 2023
بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھارہا ہے جہاں 24 گھنٹوں میں وائرس سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے صرف 24 گھنٹوں میں 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو رواں سال 21 مئی کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے کیسز ہیں۔
اسی حوالے سے یونین ہیلتھ منسٹری کا بتانا ہےکہ 752 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھارت میں اب ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 420 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق ریاست کیرالہ، ایک کا راجستھان اور ایک کا تعلق کرناٹکا سے ہے۔