کاروبار
Time 26 دسمبر ، 2023

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں ریکارڈ 2534 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 467 پوائنٹس کم ہوکر 61237 پر رہا اور کاروبار کے دوران پوائنٹس میں مزید کمی ہوئی/ فائل فوٹو
کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 467 پوائنٹس کم ہوکر 61237 پر رہا اور کاروبار کے دوران پوائنٹس میں مزید کمی ہوئی/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتوں میں کاروبار شاندار رہا اور 100 انڈیکس نے نئے ریکارڈ بنائے  تاہم آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا۔

کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 467 پوائنٹس کم ہوکر 61237 پر رہا اور کاروبار کے دوران پوائنٹس میں مزید کمی ہوئی۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہوکر 59170 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2607 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارمیں 67 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 338 ارب روپے کم ہوکر 8608 ارب روپے ہے۔