کھیل
19 جنوری ، 2013

ڈاکار ریلی کا 13واں مرحلہ امریکی ڈرائیور رابی گورڈن نے جیت لیا

ڈاکار ریلی کا 13واں مرحلہ امریکی ڈرائیور رابی گورڈن نے جیت لیا

کراچی…ڈاکار ریلی کا 13واں مرحلہ امریکی ڈرائیور رابی گورڈن نے جیت لیا۔فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہنسل اوور آل لیڈ میں اب بھی سب سے آگے ہیں تیرہویں مرحلے میں ڈرائیورز کو کیپی ایپو سے لاسرینا تک کا سفر طے کرنا تھا۔کٹھن مرحلے اور دشوار راستوں سے گزر کر امریکی ڈرائیور رابی گورڈن سخت جدوجہد کے بعد پہلے نمبر پر آئے فرانس کے گیورلین صرف 22 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ،،فرانس کے اسٹیفن پیٹ ہنسل اوور آل اسٹینڈنگز میں برتری حاصل کئے ہوئے ہیں۔موٹر بائیک کٹیگری میں چلی کے فرانسیسکو شلیکو پہلے نمبر رہے اوور آل لیڈ میں سرل ڈیپرس سب سے آگے ہیں ۔

مزید خبریں :