کھیل
19 جنوری ، 2013

ممنوعہ ادویات،لانس آرم اسٹرانگ کے اعتراف پر نواجوکووک کی تنقید

ممنوعہ ادویات،لانس آرم اسٹرانگ کے اعتراف پر نواجوکووک کی تنقید

نیویارک…ڈوپنگ اسکینڈل میں ملوث سابق ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ چیمپین لانس آرم اسٹرانگ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ممنوعہ ادویات استعمال کیں۔ اِس پر ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے امریکی سائیکلسٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرونگ نے پہلی بار عوامی سطح پر ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مقبول پروگرام اوپرا ونفری شو میں انٹرویو دیتے ہوئے امریکی سائیکلسٹ نے اعتراف کیا کے انہوں نے جو اعزازات جیتے وہ ممنوعہ ادویات کے بغیر ممکن نہیں تھے ۔لانس آرم اسٹرانگ کے اعتراف کے بعد عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار ر نواک جوکووچ بھی امریکی سائکلسٹ کو آڑے ہاتھوں لیا۔جوکووچ نے کہا لانس آرماسٹرانگ عمل شرمناک ہے ۔

مزید خبریں :