19 جنوری ، 2013
میلبرن…اسپین کے ڈیوڈ فیررنے آسٹریلین اوپن کے چوتھے راونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ خواتین مقابلوں میں وکٹوریا ازرینکا اور سرینہ ولمیز نے بھی اپنے تیسرے راونڈ کے میچز جیت لئے۔ اسپینش فورتھ سیڈ ڈیوڈ فیرر نے میلبرن میں جاری آسٹریلین اوپن کے تیسرے راونڈ میں سائسپرس کے مارکوس بغتاتیس کو چھ چار، چھ دو اور چھ تین سے ہرادیا۔ راڈ لیور ارینہ میں کھیلے جانے والے ویمنز مقابلوں میں بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا نے امریکی حریف جیمی ہیمٹن کو سات چھ اور چھ تین سے ٹھکانے لاگایا۔ روس کی Maria Kirilenkoنے تیسرے راونڈ میں بلجیم کی Yanina Wickmayer کو سات چھ اور چھ تین سے شکست دی۔ پنچ بار کی آسٹریلین اوپن چیمپین امریکی سرینہ ولیمز نے بھی چوتھے راونڈ کے لئے کوالفائی کرلیا۔ سرینہ نے تیسرے راونڈ میں جاپان کی Ayumi Morita کو چھ ایک اور چھ تین سے ہرایا۔