پاکستان
19 جنوری ، 2013

ٹنڈو الہ یار میں 12ایکٹر زمین پر بااثر افراد کا قبضہ

ٹنڈو الہ یار میں 12ایکٹر زمین پر بااثر افراد کا قبضہ

ٹنڈو الہ یار…ٹنڈو الہ یار میں 12ایکٹر زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیا،مقدمہ درج ہونے اور سیشن جج کے حکم کے باجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ٹنڈوالہ یار میں عمر فاروق آرائیں نامی شخص نے الزام عائد کیا کہ اس کی 12ایکڑ زرعی زمین پرسیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بااثرافرادنے قبضہ کرلیا اور اسی زمین پر 20لاکھ روپے مالیت کی گنے کی فصل بھی کاٹ کر فروخت کردی۔ واقعہ کی اطلاع ایس ایس پی ٹنڈو الہ یار کودے دی گئی ہے۔ ساند تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جس کے بعد سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، سیشن جج نے حکم دیا کہ عمر فاروق کو تحفظ فراہم کیا جائے اور گنے چوری کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی،اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،اسے اوراس کے گھر والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ جیونیوز نے بااثر افرادسے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا۔

مزید خبریں :