Time 27 دسمبر ، 2023
کھیل

ڈیوس کپ ٹائی: بھارت نے ویزوں کیلئے پاکستان سے رابطہ کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن  نے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت اور ویزوں کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے۔

 پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی 3 فروری سے اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کرنے کے لیے ویزوں کے حصول کے لیے بھارت نے 18 نام پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویزوں کیلئے بھارتی فہرست میں 7 پلیئرز اور 11 آفیشلز شامل ہیں،کپتان روہت راجپال سمیت 7 کھلاڑیوں کے نام بھی ویزوں کیلئے دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر انیل کمار جین اور ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کا نام بھی ویزوں کے حصول کے خواہشمند افراد کی فہرست میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نےبھارت کی ٹائی نیو ٹرل مقام پر کرانے کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

مزید خبریں :