پاکستان
19 جنوری ، 2013

میاں چنوں: نیب افسر کامران فیصل کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

میاں چنوں: نیب افسر کامران فیصل کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

میاں چنوں … رینٹل پاور کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں کامران فیصل کے ساتھیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کامران فیصل کی نماز جنازہ میونسپل اسٹیدیم میاں چنوں میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی میت کو آبائی گاوٴں چک نمبر 129/15 ایل کے قبرستان میں دفنایا گیا۔ اس موقع پر اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ نیب کے افسران اور کامران فیصل کے ساتھیوں اور افسران، ایم این اے پیر اسلم بودلہ، ایم پی اے رانا بابر، سابق چیئرمین ضلع کونسل نواب فرحت اللہ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

مزید خبریں :