پاکستان
19 جنوری ، 2013

دہشتگردی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس، اے این پی نے رابطوں کا آغاز کردیا

پشاور … عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کیلئے تما م سیاسی جماعتوں سے رابطوں کاآ غاز کر دیا ہے۔ اے این پی خیبر پختو نخوا کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک، ایم این اے بشریٰ گوہر اور سینیٹر نبی بنگش پر مشتمل ایک وفد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان مسلم لیگ ( ق ) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی اور انہیں اے پی سی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ، دونوں پارٹیوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے بھی اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرادی، عوامی نیشنل پارٹی کے اسی وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماوٴں سے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :