پاکستان
19 جنوری ، 2013

غیر جمہوری طاقتوں کو آئندہ ڈراموں کی جرأت نہیں ہو گی، سعد رفیق

غیر جمہوری طاقتوں کو آئندہ ڈراموں کی جرأت نہیں ہو گی، سعد رفیق

لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ غیر جمہوری طاقتوں کو آئندہ لانگ مارچ جیسے ڈراموں کی جرأت نہیں ہو گی، جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے میں اپوزیشن کا کردار اہم رہا۔ انہوں نے یہ بات ملائیشیا کے اعزازی قونصلر امتیاز رفیع بٹ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کی تقریب میں کہی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں اب جو بھی تبدیلی ہو گی،ووٹ کے ذریعے ہو گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ کا اختتام جمہوریت کی فتح ہے اسی لئے تصادم پیدا نہیں ہوا۔ تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی مارچ کے بجائے الیکشن کے ذریعے آگے آئے گی۔ ماہر قانون ایس ایم ظفر نے کہا کہ لانگ مارچ معاہدے کو پارلیمنٹ میں لائے بغیر اس کی اہمیت نہیں۔ امتیاز رفیع بٹ کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کچھ نہ کرنے کی قیمت الیکشن میں ادا کرنا پڑے گی ۔

مزید خبریں :