Time 31 دسمبر ، 2023
کھیل

ایشین شوٹنگ کی سالانہ رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں پاکستانی شوٹرز بھی شامل

پاکستانی برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت اور جی بشیر کے نام بھی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہے— فوٹو: اسکرین گریب
پاکستانی برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت اور جی بشیر کے نام بھی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہے— فوٹو: اسکرین گریب

ایشین شوٹنگ کی سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی، ٹاپ ٹین کی فہرست میں پاکستانی برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت اور جی بشیر کے نام بھی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہے۔

پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے 10 میٹرائیرپسٹل میں 5 ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی 25 میٹرائیرپسٹل میں وہ 15 ویں پوزیشن حاصل کر سکیں۔

کشمالہ طلعت نے اس سال ایشین گیمز میں 10 میٹرائیرپسٹل میں برانزمیڈل جیتا اور ساتھ ہی کسی بھی کیٹیگری میں پاکستان کی بہترین شوٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

مَردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کیٹیگری میں جی ایم بشیر 8 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مردوں کی اسکیٹ میں عثمان چند کا 10 واں جبکہ 10 میٹرائیر پسٹل کیٹیگری میں پاکستانی شوٹر گلفام کا 14 واں نمبر رہا۔

مزید خبریں :