19 جنوری ، 2013
رانچی … بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے ہراکر 5 میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ رانچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈکی بیٹنگ لائن بکھر کر رہ گئی، بیٹسمین آتے رہے اور جاتے رہے۔ صرف جیروٹ 39 رنز بناکر کچھ مزاحمت کرسکے، پوری انگلش ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رویندرا جڈیجا نے 3، اشانت شرما اور ایشون نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 3 وکٹ پر ہدف تک پہنچ گئی، ویرات کوہلی نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس جیت کے ساتھ بھارت کو 5 میچز کی سیریزمیں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 23 جنوری کو موہالی اور 27 جنوری کو آخری مقابلہ دھرم شالہ میں ہوگا۔