Time 02 جنوری ، 2024
پاکستان

اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب  ڈاکٹریاسمین راشد کی بیٹی کی مبینہ طور  پر میرٹ سے برعکس تقرری پر ڈاکٹر  یاسمین راشد اور  ان کی صاحبزادی ڈاکٹر عائشہ علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد اور ان کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ علی کےخلاف انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انکوائری میں ثابت ہوا کہ ڈاکٹریاسمین راشد نے بیٹی کو اثرورسوخ استعمال کرکے میرٹ کے برعکس کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج  یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کروایا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرعائشہ مطلوبہ معیار  پرپورا نہیں اترتی تھیں، ان کےتجربےکے سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود دستخط کیے، ڈاکٹر عائشہ علی نے عمر میں رعایت کے لیے بھی درخواست جمع نہیں کروائی، انٹرویو میں انہیں جان بوجھ کر فوقیت دی گئی۔


مزید خبریں :