03 جنوری ، 2024
مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بلوچستان میں داخل ہونےکا امکان ہے جس کے باعث بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونےکا امکان ہے جو کہ جمعے تک بلوچستان کے بعض علاقوں کو متاثر کرےگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کے باعث چاغی،کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، ژوب، قلات، موسیٰ خیل، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار، لسبیلہ، تربت، پنجگور،کیچ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایات جاری کردی ہے۔