کھیل
20 جنوری ، 2013

آسٹریلین اوپن: ڈیوڈ فیرر ،سوئس راجر فیڈیرر کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے

آسٹریلین اوپن: ڈیوڈ فیرر ،سوئس راجر فیڈیرر کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے

میلبرن…اسپین کے ڈیوڈ فیرر اور سوئس راجر فیڈیرر نے آسٹریلن اوپن کے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔ خواتین مقابلوں پانچویں سیڈ جرمن Angelique Kerber شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے آوٹ ہوگئیں۔ میلبرن میں جاری آسٹریلین اوپن کے چوتھے راووٴنڈ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے جاپان کے Kei Nishikor کو چھ دو، چھ ایک اور چھ چار سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائن میں جگہ بنالی۔اس سے قبل ہونے والے تیسرے راونڈ کے ایک میچ میں روجرفیڈر میں پوری فارم میں نظرآئے،سوئس اسٹار نے آسٹریلوی حریف برنارڈٹومچ کوآوٴٹ کلاس کردیا،فیڈررنے چھ چار،سات چھ اورچھ ایک کی فتح کے ساتھ پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔خواتین مقابلوں میں پانچویں سیڈروس کی Ekaterina Makarova نے جرمن پانچویں سیڈ Angelique Kerber کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ اُن کی جیت کا اسکور سات پانچ اور چھ چار رہا۔

مزید خبریں :