81 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب، 9 نامزدگیوں کیساتھ ’ باربی ‘ کا پہلا نمبر

اوپن ہائیمر (Oppenheimer) ) نے بہترین ڈرامہ فلم جب کہ ’ پوور تھنگز ‘ نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ حاصل کیا/ فوٹو سوشل میڈیا
اوپن ہائیمر (Oppenheimer) ) نے بہترین ڈرامہ فلم جب کہ ’ پوور تھنگز ‘ نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ حاصل کیا/ فوٹو سوشل میڈیا

 آسکر کے بعد فلمی  دنیا کی دوسری بڑی  ’گولڈن گلوب ایوارڈ‘ کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز  کیلی فورنیا کے بیورلی ہلز میں ہوا۔

ہالی وڈ کی 81 ویں گولڈن گلوب تقریب سے قبل ریڈ کارپٹ پر ستاروں کے جلوے  دیکھنے میں آئے جب کہ  تقریب میں سب سے زیادہ 9 نامزدگیوں کے ساتھ ’Barbie‘ کا پہلا نمبر رہا۔

دوران تقریب اوپن ہائیمر  (Oppenheimer) ) نے بہترین ڈرامہ فلم جب کہ ’ پوور تھنگز ‘ نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

فلمی دنیا کی دوسری بڑی ایوارڈ تقریب میں سیلین مرفی  اور للی گلیڈ اسٹون   نے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

 رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو ڈرامہ اوپن ہائیمر  میں  بہترین معاون اداکار اور کرسٹوفر نولن کو اوپن ہائیمر کیلئے  بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید خبریں :