کاروبار
Time 08 جنوری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، انڈیکس 277 پوائنٹس گرگیا

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے کم ہوکر 9319 ارب روپے ہے— فوٹو:فائل
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے کم ہوکر 9319 ارب روپے ہے— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100انڈیکس 886 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 277 پوائنٹس کم ہوکر 64237 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 48 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی 12.74ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے کم ہوکر 9319 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :