Time 09 جنوری ، 2024
پاکستان

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

عدالت نے توشہ خانہ کیس کے بعد اب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردجرم کیلئے17 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے— فوٹو:فائل
عدالت نے توشہ خانہ کیس کے بعد اب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردجرم کیلئے17 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے— فوٹو:فائل

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا اور ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سماعت 11 جنوری تک ملتوی کری جبکہ نیب حکام 11 جنوری کو توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان کو پیش کریں گے۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس کے بعد اب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردجرم کیلئے17 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی ہے۔

مزید خبریں :