20 جنوری ، 2013
واشنگٹن … امریکی صدر براک اوباما آج دوسری مدت صدارت کیلئے حلف اٹھارہے ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما کی دوسری صدارتی مدت آج سے شروع ہو رہی ہے۔ اس موقع پر اوباما وائٹ ہاوٴس کے بلیو رْوم میں حلف اٹھائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق حلف برداری کی یہ تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی جارہی ہے۔ 51 سالہ اوباما کی پہلی صدارتی مدت اتوار کی دوپہر ختم ہوگئی تاہم 20 جنوری کی تاریخ اتوار کو پڑنے کی وجہ سے اوباما پیر کو ایک بار پھر حلف اٹھائیں گے اور امریکی عوام سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے 2009ء میں پہلے سیاہ فام امریکی کے طور پر صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔