20 جنوری ، 2013
صنعاء … یمن کے مشرقی علاقے میں ڈرون حملوں میں کم از کم 9 مشتبہ جنگجو مارے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 5 جنگجو ہفتے کی رات مشرقی صوبے ماریب کے علاقے وادی عبیدہ میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے۔ کچھ دیر بعد دوبارہ ڈرون حملہ ہوا، جس میں باقی 4 مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 2 کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ یمن میں ملکی فوج گزشتہ سال اپریل سے امریکی مدد سے دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔