انٹرٹینمنٹ
16 جنوری ، 2012

کشور کمار سے موازنہ باعث فخر ہے،علی ظفر

کشور کمار سے موازنہ باعث فخر ہے،علی ظفر

لاہور…پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ معروف بھارتی گلوکار کشور کمار سے موازنہ کیا جانا ان کے لیے باعث فخر ہے۔ 2003 میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے والے علی ظفر آجکل بالی ووڈ میں بطور اداکار نام تو کما رہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ میوزک سے ان کا خاص کنیکشن ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ علی ظفر کے کیرئیر کے آغاز سے ہی ان کا موازنہ کشور کمار سے کیا گیا ہے، اور اب جب وہ کشور دا کی طرح ایکٹر بھی بن گئے ہیں تو وہ خود بھی اس اتفاق سے حیران ہیں۔ ان کے مطابق کشور کمار سے موازنہ ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں لیکن وہ خود کو کشور کمار سے سامنے کچھ نہیں سمجھتے۔علی ظفر نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے کشور کمار سے متاثر رہے ہیں اور یہ بات ان کی پہلی البم سے ہی صاف ظاہر ہوتی ہے۔

مزید خبریں :