Time 10 جنوری ، 2024
پاکستان

خواجہ سرا نایاب علی الیکشن لڑنے کیلئےاہل قرار

ملتان کے ووٹرخواجہ سرا ندیم الظفر نے نایاب علی کےکاغذات منظوری کو چیلنج کیا تھا/فوٹوفائل
ملتان کے ووٹرخواجہ سرا ندیم الظفر نے نایاب علی کےکاغذات منظوری کو چیلنج کیا تھا/فوٹوفائل

الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سرا نایاب علی کے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کےخلاف اپیل خارج کردی۔

ملتان کے ووٹرخواجہ سرا ندیم الظفر نے نایاب علی کےکاغذات منظوری کو چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپیل پر سماعت کی اور نایاب علی کے  کاغذات نامزدگی  منظور ہونے کےخلاف اپیل کو خارج کردیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جسٹس ارباب طاہرنے آراو کے فیصلے کےخلاف اپیل مسترد کی اور خواجہ سرا کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے سے متعلق ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا ۔

مزید خبریں :