10 جنوری ، 2024
سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ایاز صادق اور روحیل اصغر کے درمیان آپس کے گلے شکوے دور کروا دیے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف سے جاتی عمرہ میں سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق بھی موجود تھے۔
ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کروا دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز صادق اور روحیل اصغر کے درمیان گلے شکوے دور کروانے میں خواجہ سعد رفیق کا کردار اہم رہا۔
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ کسی بھی رہنما کو ناراض نہیں کیا جائے گا، پارٹی کیلئے سب کی قربانی ہے، سب کو موقع دیں گے۔
دوسری جانب این اے 121 لاہور کی سیٹ کا پہلی نشست میں فیصلہ نہ ہوسکا۔ ذرائع نے بتایاکہ نوازشریف سمیت ن لیگ کی قیادت نے ایاز صادق اور روحیل اصغر کا مؤقف سنا، لیگی قیادت دوسرے راؤنڈ میں دونوں کو پھر سنے گی۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 میں ٹکٹ کی تقسیم پر شیخ روحیل اصغر اور ایاز صادق آمنے سامنے آئے تھے۔