آخر ہم ننھے بچوں کو گود میں ایک مخصوص ہاتھ سے ہی کیوں اٹھاتے ہیں؟

اس کی وجہ جان لیں / فائل فوٹو
اس کی وجہ جان لیں / فائل فوٹو

ویسے تو آپ اس بارے میں سوچتے نہیں ہوں گے مگر لگ بھگ ہر فرد ہی کسی بچے کو ایک مخصوص ہاتھ پر اٹھاتا ہے۔

مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور دنیا بھر میں زیادہ تر افراد کسی بچے کو بائیں ہاتھ میں ہی کیوں اٹھاتے ہیں؟

اس سوال کا جواب ناروے کی نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی نیورو سائیکولوجی کی پروفیسر Audrey van der Meer نے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک عجیب چیز ہے اور متعدد تحقیقی رپورٹس میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے اس کی وضاحت کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے کافی تحقیقی کام کیا ہے اور اب اس بارے میں ایک تفصیلی مقالہ تحریر کیا ہے۔

جرنل Infancy میں شائع مقالے میں اس رجحان کے حوالے سے کئی خیالات تحریر کیے گئے ہیں۔

سننے میں آسانی ہوتی ہے

ایک خیال تو یہ ہے کہ بیشتر افراد بچے کو بائیں ہاتھ میں اس لیے اٹھاتے ہیں کیونکہ ہمارا بایاں کان دائیں کے مقابلے میں آواز کو زیادہ تیزی سے پراسیس کرتا ہے۔

اس خیال کے مطابق لاشعوری طور پر زیادہ تر افراد بچوں کو بائیں ہاتھ میں اس لیے اٹھاتے ہیں تاکہ وہ بائیں کان اور آنکھ کے ذریعے بچے کی جذباتی کیفیت کا جائزہ لے سکیں۔

بائیں جانب کے یہ سگنل دماغ کے دائیں حصے میں جاتے ہیں جو جذبات اور چہروں کو سمجھنے میں مہارت رکھتا ہے۔

بالادست ہاتھ

کچھ سال قبل پروفیسر Audrey van der Meer نے ایک تحقیق میں یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ بچوں کو بائیں ہاتھ میں اٹھانے کی وجہ بالادست ہاتھ سے جڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ اسے ایک مناسب وضاحت تصور نہیں کیا جاتا حالانکہ یہ منطقی محسوس ہوتی ہے۔

مگر نئی تحقیقی رپورٹس میں اس خیال کو تقویت پہنچائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہر 10 میں سے 9 افراد دائیں ہاتھ کو زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ہمارا اب بھی یہی ماننا ہے کہ اسی وجہ سے لوگ بچوں کو بائیں ہاتھ میں اس لیے اٹھاتے ہیں کیونکہ وہ ان کا کمزور ہاتھ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بچے اٹھا کر بھی کام کرتے ہیں تو کمزور ہاتھ میں بچے کو رکھنا ہمیں زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔

اپنے بہترین ہاتھ کو آواز رکھنے کی خواہش

پروفیسر Audrey van der Meer کے مطابق بیشتر افراد اس لیے بائیں ہاتھ میں بچے کو اٹھاتے ہیں تاکہ ان کا دایاں ہاتھ آزاد رہے۔

یہی وجہ ہے کہ بائیں ہاتھ کا زیادہ استعمال کرنے والے بچوں کو دائیں ہاتھ میں اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے وضاحت ہوتی ہے کہ ہم بچے کو اس ہاتھ میں کیوں اٹھاتے ہیں جس کا استعمال کم کیا جاتا ہے۔

مگر ایسا صرف چھوٹے بچوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے، جب وہ بڑے اور بھاری ہو جاتے ہیں تو پھر بیشتر افراد انہیں اپنے مضبوط اور بالادست ہاتھ میں اٹھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزید خبریں :