کراچی میں رواں موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ

اس سے قبل رواں موسم سرما کا کم سے کم درجہ حرارت دسمبر میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
اس سے قبل رواں موسم سرما کا کم سے کم درجہ حرارت دسمبر میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں رواں موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔

جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو اب تک کی رواں موسم سرما کی سرد ترین رات رہی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل رواں موسم سرما کا کم سے کم درجہ حرارت دسمبر میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے اور اس وقت شمال سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ دوپہر تک ہواؤں کی سمت مغرب سے بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں حد نگاہ 3 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :