Time 12 جنوری ، 2024
کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم نے فائنل الیون کا اعلان کردیا

فوٹو: پی سی بی/فائل
فوٹو: پی سی بی/فائل

نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پہلے میچ کیلئے قومی ٹیم کے فائنل پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں عباس آفریدی اور اسامہ میر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے جبکہ اعظم خان بطور وکٹ کیپر پاکستان کی فائنل الیون میں شامل ہوں گے۔

محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے جبکہ بابر ون ڈاؤن، فخر زمان چوتھے، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔

عامر جمال ساتویں اور اسامہ میر آٹھویں نمبر پر آئیں گے جبکہ  عباس آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔

پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اچھا کھیلتا  آرہا ہے،  بڑے ایونٹ میں بھی کارکردگی اچھی رہی ہے، لیکن بدقسمتی سے ان ایونٹس میں وہ نتائج نہیں ملے جو ملنا چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنا آسان نہیں ہوتا، چھوٹی چھوٹی غلطیاں کررہے تھے کوشش ہوگی کہ وہ غلطیاں نہ کریں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں نے کم بیک کیا اور کچھ نئے کھلاڑی بھی ہیں، نیوزی لینڈ کے دورے پر کوشش ہوگی سب کو موقع ملے۔

مزید خبریں :