13 جنوری ، 2024
پاکستان نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مسترد کردی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے جہازوں کی بحیرہ عرب میں تعیناتی ٹاسک فورس 153 سے جوڑنے میں حقیقت نہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی کو حوثیوں کےخلاف امریکی کارروائی سے جوڑنا پروپیگنڈا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف ٹاسک فورس 153 بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن پاکستان نے ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مستردکردی تھی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان بحیرہ احمر میں ٹاسک فورس 153 اورآپریشن پراسپیرٹی گارڈین کاحصہ نہیں، حوثیوں کےخلاف امریکی اتحادی حملوں کا پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی سے تعلق نہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان ٹاسک فورس 153 سمیت ایسے کسی اتحاد میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتا جو مسئلہ فلسطین کے خلاف ہو۔