کاروبار
Time 13 جنوری ، 2024

ملک میں پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے کم از کم برآمدی قیمت 1200 ڈالر فی ٹن کر دی گئی

ایکسپورٹرز کو پیاز 210 روپے کے بجائے 340 روپے میں باہر بھیجنے کی ہدایت، پیشگی رقم لانے کی شرط بھی عائد کردی: وزارتِ تجارت کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل
ایکسپورٹرز کو پیاز 210 روپے کے بجائے 340 روپے میں باہر بھیجنے کی ہدایت، پیشگی رقم لانے کی شرط بھی عائد کردی: وزارتِ تجارت کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

ملک میں پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 1200 ڈالر فی ٹن کر دی گئی۔

وزارت تجارت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 750 ڈالر سے بڑھا کر 1200 ڈالر کر دی گئی ہے۔

برآمد کنندگان کو پیاز کی ادائیگی پیشگی لاناہوگی اور نوٹیفکیشن کا اطلاق اس سلسلے میں آئندہ فیصلے تک برقرار رہے گا۔

پیاز کی برآمدی قیمت کو روپے میں منتقل کریں تو پیاز کی کم از کم فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھا کر تقریباً 340 روپے کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی کے مطابق بھارت کے پیاز برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سے پیاز کی برآمد بڑھ گئی تھی جس سے مقامی سطح پر پیاز کا بھاؤ 250 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔

پیاز کی برآمدی قیمت بڑھانے اور پیشگی رقم لانے کی شرط سے مقامی سطح پر قیمت کم ہوگی۔ اس دوران پیاز کی مقامی طلب ورسد پر نظر رکھی جائے گی اور ضرورت کے مطابق پیاز کی برآمدی قیمت کو تبدیل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :