Time 14 جنوری ، 2024
کھیل

پاک نیوزی لینڈ میچ میں خاتون فیلڈ امپائر تعینات

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہیملٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ فوٹو فائل
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہیملٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں خاتون فیلڈ امپائر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہیملٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔

5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن بھی فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

کم کاٹن کا یہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے، اس سے قبل خاتون امپائر نے اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔

مزید خبریں :