Time 14 جنوری ، 2024
پاکستان

رحیم یار خان: پی ٹی آئی امیدوار پر ڈی آر او آفس عملے کو یرغمال بنانے پر مقدمہ درج

پی ٹی آئی امیدوار ممتاز مصطفیٰ کے حامیوں نے دفتری عملے سے بدتمیزی کی اور سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننےکی کوشش کی: ڈپٹی کمشنر— فوٹو: سوشل میڈیا
پی ٹی آئی امیدوار ممتاز مصطفیٰ کے حامیوں نے دفتری عملے سے بدتمیزی کی اور سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننےکی کوشش کی: ڈپٹی کمشنر— فوٹو: سوشل میڈیا

رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ممتاز مصطفیٰ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے دفتر میں گھس کر افسر اور عملے کو یرغمال بنانے پر  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ڈی سی اور ڈی آر او آفس میں پی ٹی آئی امیدوار زبردستی گھس آئے، پی ٹی آئی کے ممتازمصطفیٰ ایڈووکیٹ کے ہمراہ 100سے زائد افراد تھے، ان کے حامیوں نے دفتری عملے سے بدتمیزی کی اور سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننےکی کوشش کی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ ممتازمصطفیٰ کےحامیوں نے ڈی آر و اور عملے کویرغمال بنایا،  حلقہ این اے171 سے پی ٹی آئی امیدوارانتخابی دستاویزات میں من پسند ردوبدل کرانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ممتاز مصطفیٰ اور ان کے حامی 3 گھنٹے بعد نعرے لگاتے ہوئے چلے گئے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق این اے 171 سے پی ٹی آئی امیدوار اور 100 سے زائد حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :