Time 14 جنوری ، 2024
پاکستان

کوئٹہ: ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی رہنماپارٹی سے مستعفی، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا اعلان

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما اسلم رند پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر جماعت سے علیحدہ ہوگئے اور  آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 42 سے امیدوار اسلم رند نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاجاً مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا۔

اسلم رند کا کہنا تھا کہ  وہ پی بی 42 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے الزام عائدکیا کہ پارٹی کے صوبائی صدر  نے سفارش سے اپنے دامادکو کوئٹہ سے امیدوار نامزد کردیا، وہ کوئٹہ کی سیاست سے کبھی وابستہ نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ کے 40 لاکھ عوام کےحقوق کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے، 20 سالوں میں 1 کھرب  50 ارب روپے ملنے  کے باوجود  شہر سہو لیات سے محروم ہے اور  کوئٹہ  میں نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے  باوجود بیروزگار  ہیں۔

مزید خبریں :