Time 15 جنوری ، 2024
کھیل

ٹیم ٹیکنیکل غلطیاں کر رہی ہے،کوچز کو انہیں ٹھیک کرنا ہوگا: ظہیرعباس

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے باز  ایشین بریڈ مین ظہیرعباس کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ ٹیکنیکل غلطیاں کر رہی ہے، پروفیشنلی ہم غلط راہ پر ہیں، کوچز کو پلیئرز کی ان غلطیوں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

کراچی میں جیو نیوز سےگفتگو میں ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیاں ہوئی ہیں ان پر قابوپانا ہوگا، جب تک اچھے کیچز نہیں پکڑیں گے اچھی فیلڈنگ نہیں کریں گے میچ نہیں جیت سکتے۔

 ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ کپتانی کے تجربات کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے، صرف میں ہی نہیں پاکستان میں ہر بلے باز ایشین بریڈ مین ہے، جو کھلاڑی پرفارم کرے  وہ ایشین بریڈمین بن سکتا ہے، بابر اعظم بہت اچھے پلیئر ہیں، امید ہے  وہ  میچز  بھی جتوائیں گے، بابر اعظم کو مستقل مزاجی سےکھیلنا پڑےگا،کپتان کوئی بھی بن جائے ٹیم اچھی پرفارمنس دےگی تو رزلٹ اچھا آئےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اب فیورٹ کرکٹ ہوگئی ہے اور  اس میں پیسا بھی بہت آگیا ہے، امید ہے اس میں پاکستان کا نام ٹاپ میں شامل ہوگا، پاکستان ٹیم سے بڑی امیدیں ہیں کہ ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دے۔

مزید خبریں :