کاروبار
Time 17 جنوری ، 2024

پاکستان کی دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا

دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرز رہیں: نگران وزیر برائے آئی ٹی— فوٹو:فائل
دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرز رہیں: نگران وزیر برائے آئی ٹی— فوٹو:فائل

پاکستان کی ماہ دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے بتایاکہ دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرز رہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 50 فیصد ڈالرز رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم بنیادی عوامل ہیں، فری لانسرز کیلئے سہولیات آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھنے کی بنیادی عوامل ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہاکہ آئی ٹی انڈسٹری کیلئے سہولیات پر وزیراعظم اور ایس آئی ایف سی کےشکرگزارہیں، ہماری پالیسیوں کا مقصدآئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اور معیشت کو استحکام دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد بڑے نتائج آئیں گے، 10 ارب ڈالرز کا ہدف بھی پورا ہوگا، اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ بنا دیا ہے۔

مزید خبریں :