کھیل
Time 20 جنوری ، 2024

ڈیرل مچل پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ سے دستبردار

ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ڈیرل مچل میچ سے دستبردار ہوئے ہیں جب کہ راچن رویندرا کو اتوار کے میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا—فوٹو: فائل
ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ڈیرل مچل میچ سے دستبردار ہوئے ہیں جب کہ راچن رویندرا کو اتوار کے میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا—فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل پاکستان کے خلاف آخری ٹی 20 میچ نہیں کھیلیں گے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے ڈیرل مچل میچ سے دستبردار ہوئے ہیں جب کہ راچن رویندرا کو اتوار کے میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ ٹیم کی سیریز میں پوزیشن اور آئندہ شیڈول کو مد نظر رکھ کر ڈیرل مچل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیون کانوے کی میچ کے لیے دستیابی کا فیصلہ کل ہو گا۔

ڈیون کانوے چوتھے میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں و آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں چار صفر سے برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :