Time 20 جنوری ، 2024
جرائم

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کیلئے ریکی کرنیوالا ملزم گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  نےکراچی کے علاقے سولجر بازار  میں کارروائی کرتے  ہوئے  پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے ریکی کرنے والا ملزم پکڑلیا، ملزم مفتی تقی عثمانی پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

انچارج  سی ٹی ڈی خرم وارث کا کہنا ہےکہ کراچی میں سی ٹی ڈی سیل نے  حساس ادارے کے ساتھ مل کر سولجر بازار میں کارروائی کی جس کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

  خرم وارث کے مطابق ملزم سید مہدی ہائی  ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرنےکے بعد اس کی انفارمیشن  اپنے گروپ کو دیتا تھا، اس انفارمشین کی بناء پر گینگ کے کارندے ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ملزم کا گروہ مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث رہا ہے،گرفتار ملزم گروہ کے لیے اسلحہ گھر میں  رکھنے اور ضرورت پڑنے  پر ترسیل کر کام کرتا ہے،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :